یہ سوال ہمیشہ سے اہم رہا ہے کہ آخر امام حسین علیہالسلام کے قتل کا اصل ذمہ دار کون ہے؟
امام صادق علیہالسلام فرماتے ہیں: "یہی وہ چیز تھی جو اللہ عزوجل کے سابق علم میں تھی، جس سے اس نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ کو آگاہ فرمایا تھا کہ جب وہ تحریر لکھی جائے گی تو حسین قتل کیے جائیں گے۔”
الکافی، ج ۸، ص ۱۷۹
اس روایت میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ امام حسین علیہالسلام کا قتل اس وقت سے اللہ کے علم میں مقدر تھا جب سقیفہ میں وہ فیصلہ لکھا گیا جس کے نتیجے میں بنی ہاشم کو خلافت سے محروم کیا گیا۔
روزِ عاشورا، جب امام حسین علیہالسلام کو تیر لگا تو آپ نے فرمایا: "خدا کی قسم! میری حالت یہی رہے گی یہاں تک کہ میں اپنے نانا رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ سے ملاقات کروں گا، جبکہ میرا جسم میرے خون سے رنگین ہوگا، اور میں عرض کروں گا: یا رسول اللہ! مجھے فلان و فلان نے قتل کیا۔”
مقتل الخوارزمی، ج ۲، ص ۳۴