حرم مقدس امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے یومِ شہادتِ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر تقریباً ۵۰ لاکھ زائرین کی میزبانی کی۔ یہ زائرین اس عظیم سانحے پر سوگ منانے اور مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی بارگاہِ اقدس میں تعزیت پیش کرنے کے لیے حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام میں حاضر ہوئے۔
اعلان کردہ اعداد و شمار کے مطابق، زائرین اور سوگوارانِ نبوی کا ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا، جہاں مختلف مجالس اور مراسمِ عزاداری کے ذریعے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت کی یاد منائی گئی۔