سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

شہادتِ نبیِ رحمت حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) میں ۶۰ سے زائد مبلغین و مبلغات کی تعیناتی

حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) نے صحنِ علوی اور اس کے اطراف میں قائم استفتائی مراکز پر ۶۰ سے زائد مبلغین و مبلغات کو تعینات کیا ہے، تاکہ رسولِ اعظم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شہادت کی مناسبت سے آنے والے زائرین کو شرعی مسائل کے جوابات اور دینی و سماجی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

شعبۂ امورِ دینیہ کے سربراہ خادم شیخ کرار الخفاجی نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
’’رسولِ خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شہادت کی مناسبت سے بڑی تعداد میں مؤمنین امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے حرم کی جانب پیدل اور سواریوں کے ذریعے پہنچ رہے ہیں تاکہ اس عظیم مصیبت پر تعزیت و تسلیت پیش کریں۔ اسی وجہ سے حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) نے زائرین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صحنِ مطہر کے اندر اور اطراف میں استفتائی مراکز قائم کیے ہیں، جن میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ مراکز مختص کیے گئے ہیں۔‘‘

الخفاجی نے مزید بتایا کہ ان مراکز میں ۶۰ سے زائد مبلغین و مبلغات خدمات انجام دے رہے ہیں، جو اس مقصد کے لیے نجف اشرف پہنچے ہیں۔ ان کی ذمہ داریوں میں شرعی و دینی مسائل کے جوابات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی امور سے متعلق سوالات اور استفسارات کا جواب دینا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کی جانب سے شہادتِ رسولِ اکرم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے تیار کیے گئے وسیع خدماتی منصوبے میں نجف اشرف آنے والے لاکھوں زائرین کے لیے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے