سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

شہادت رسول اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کی زیارت کے لیے جامع سکیورٹی و انتظامی منصوبہ

حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کے شعبۂ امورِ حفظِ نظام نے شہادتِ رسولِ اعظم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یاد میں منعقد ہونے والی زیارت کے لیے پہلے ہی سے اپنے خدمت گزاروں کو متحرک کرتے ہوئے ضروری لاجسٹک انتظامات مکمل کرنا شروع کر دیے، تاکہ امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے روضۂ مبارک پر آنے والے زائرین کے لیے محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شعبۂ امورِ حفظِ نظام کے ترجمان خادم مصطفیٰ الفتلاوی نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
’’شعبے نے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کے لیے پہلے ہی اجلاس منعقد کیا، جس میں سکیورٹی، انتظامی اور خدماتی امور کو شامل کیا گیا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:
’’نجف اشرف کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی قائم کی گئی ہے، جبکہ صحنِ مطہر کے اطراف اور حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کے دیگر حصوں میں شعبے کے خدمت گزاروں کی تعیناتی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی جدید کیمروں کے ایک ایسے نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہتا ہے۔ اس کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں اور تلاشی کے مقامات کو جدید آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔‘‘

الفتلاوی نے بتایا کہ انتظامی امور کے تحت لوہے کے حفاظتی فاصلہ نما جنگلے نصب کیے گئے، زائرین کی آمد و رفت کے راستوں کو منظم کیا گیا اور بیٹھنے کے مقامات کو گزرگاہوں سے الگ کیا گیا ہے، تاکہ زائرین کی نقل و حرکت میں روانی برقرار رہے اور انہیں حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) میں داخلے اور واپسی میں سہولت حاصل ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر عمل درآمد میں مختلف شعبے اور یونٹس بھی شریک ہیں، جن میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی، وائرلیس رابطہ، گمشدہ افراد کی رہنمائی اور حسینی و سماجی مواکب سے متعلق شعبے شامل ہیں، تاکہ اس غم انگیز مناسبت کے دوران زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے