سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

شہادتِ رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مناسبت سے زائرین کی خدمت کے لیے تقریباً ایک لاکھ کھانے کے پیکٹ اور ۱۲ مقاماتِ ضیافت

حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کی جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایات اور شعبۂ مضیفِ زائرین کی نگرانی میں، شعبے نے رسولِ اعظم حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی شہادت کی یاد میں امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے روضۂ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لانا شروع کر دیے ہیں۔

شعبۂ مطبخ کے ذمہ دار خادم ضیاء المعموری نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
’’مرکزی مطبخِ مقداد میں روزانہ تقریباً ایک لاکھ کھانے تیار کرکے زائرین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ کھانے تین بنیادی اوقات میں فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ اس کے علاوہ اضافی کھانے بھی زائرین کو پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ تمام اقدامات اس مناسبت کے لیے تیار کی گئی خصوصی خدمت رسانی مہم کا حصہ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا:
’’صحنِ مطہر کے اطراف اور امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے روضۂ مبارک کی جانب آنے والے راستوں پر ۱۲ مقاماتِ ضیافت قائم کیے گئے ہیں، تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کو کھانا اور دیگر خدمات فراہم کی جا سکیں۔‘‘

المعموری نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا:
’’ان خدمات کی انجام دہی میں امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے مضیف کے تقریباً ۴۰۰ خدمت گزار شریک ہیں، جو تین شفٹوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ یہ خدمت گزار مطبخ کے کارکنان کے ساتھ کھانے کی تیاری، تقسیم اور امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے زائرین کی خدمت میں تعاون کر رہے ہیں۔‘‘

یہ تمام اقدامات حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) کی جانب سے شہادتِ رسولِ اعظم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یاد میں تیار کیے گئے جامع خدمت رسانی منصوبے کا حصہ ہیں، جس کا مقصد زائرین کے لیے زیارت اور اس المناک مناسبت پر رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرنے کے لیے موزوں ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے