اس منصوبے کے تحت صحنِ مطہر کے اطراف مختلف طبی مراکز اور امدادی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ طبی عملے کی معاونت کے لیے ۲۸۰ مرد و خواتین امدادی کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ اقدامات مرکزِ قنبر (رضوان اللہ علیہ) برائے خدمت گزاران اور نجف اشرف کے محکمۂ صحت کے ساتھ ہم آہنگی سے انجام دیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت و سلامتی کے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ حسینی مواکب کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے، تاکہ زائرین کو فراہم کیے جانے والے کھانے اور مشروبات کے معیار اور صحت بخش ہونے کو یقینی بنایا جا سکے۔




