سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) میں شب شہادت رسول اعظم (صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‌وسلم) ۱۰۰ سے زائد عزاداری کے مواکب کی آمد

شعبۂ امورِ حفظِ نظام سے وابستہ حسینی مواکب کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رسولِ اعظم حضرت محمد (صلی‌اللہ‌علیہ‌وآلہ‌وسلم) کی شہادت کی یاد میں منعقدہ شبِ عزا کے موقع پر ۱۰۰ سے زائد عزاداری کے مواکب حرم مقدس اميرالمومنين (عليہ‌‌السلام) میں وارد ہوئے۔

خادم حسن زکی نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:
’’متعلقہ معاون شعبوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے اس غم انگیز مناسبت کی شب ۱۰۰ سے زائد مواکب کی آمد و رفت کو سہل بنایا گیا۔ ان میں ۸ بڑے مواکب نے صحنِ مطہر کے اندر مراسمِ عزاداری برپا کیے، جبکہ ۱۰۰ سے زائد مواکب صحنِ حیدری کے بیرونی اطراف میں بھی پہنچے۔‘‘

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے