شعبۂ زائرین کی میزبانی کے سربراہ خادم اثیر التمیمی نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
’’شعبے نے امیرالمؤمنین (علیہالسلام) کے زائرین میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے ۱۵ خدمت رسانی مراکز کی تیاری اور افتتاح کا عمل شروع کر دیا ہے، جو مختلف اہم مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا:
’’کھانا تقسیم کرنے کے مراکز نجف کے قدیم شہر اور صحنِ علوی کے اطراف میں قائم کیے گئے ہیں، جبکہ مرکزی زائرین ہاؤس صحنِ سیدہ فاطمہ الزہرا (علیہاالسلام) میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں حرم مقدس کے مختلف شعبوں اور خدمت کے لیے حاضر ہونے والے رضاکاروں کا تعاون اور معاونت بھی حاصل ہے۔‘‘
قابلِ ذکر ہے کہ حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) نے زائرین کی آمد سے قبل ہی اپنے تمام شعبوں کو متحرک کرتے ہوئے ان کی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو امیرالمؤمنین (علیہالسلام) کے روضۂ مبارک کی زیارت کے لیے آنے والے زائرین کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔






