حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) کی کمیٹی برائے حمایتِ حسینی مواکب نے رسولِ اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سالروزِ شہادت کی مناسبت سے اپنی تیاریوں اور اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدامات نجف اشرف کے قدیم شہر کے علاقے، حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) کے اطراف اور شارعِ امام علی (علیہالسلام) میں قائم حسینی مواکب کو ضروری تعاون اور معاونت فراہم کرنے کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں۔
حسینی مواکب کی حمایت کمیٹی کے سربراہ احمد نجم الرکابی نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’مواکب کی ضروریات پوری کرنے اور زائرین کی خدمت کے لیے تیار کیے گئے امدادی منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً ۲۵۰ حسینی مواکب شامل ہیں، جنہیں مختلف غذائی اشیا، پینے کا پانی اور برف فراہم کی جا رہی ہے۔‘‘
حرم مقدس اميرالمومنين (عليہالسلام) رسولِ گرامیِ اسلام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ۲۸ صفر کو آنے والی سالروزِ شہادت کے موقع پر نجف اشرف میں حاضری دینے والے زائرین کے استقبال کے لیے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر رہا ہے۔








