سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مضیفِ امام حسین عليہ السلام میں زائرین اربعين کے لیے روزانہ ٥٠ ہزار تک کھانوں کا انتظام

اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے شعبۂ مضیف کی جانب سے مضیفِ امام حسین عليہ السلام میں زائرین کی وسیع پیمانے پر ضیافت کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ مضیف صحنِ سیدہ اُمّ البنین (سلام اللہ علیہا) میں قائم ہے اور اربعین کے جامع خدمت منصوبے کا حصہ ہے۔

موقع کے انچارج خادم فاضل خلف نے بتایا کہ یہاں روزانہ تقریباً ۳۰ ہزار کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں، جبکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بعض دنوں میں یہ تعداد ۵۰ ہزار کھانوں تک پہنچ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہزاروں ہلکی ضیافتیں بھی زائرین میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضیافت کا یہ پروگرام ماہِ صفر کی سات تاریخ سے شروع کیا گیا، جو اربعین کی زیارت کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اس دوران روزانہ تین وقت کا کھانا پیش کیا جاتا ہے، جس کی تیاری اور تقسیم میں ۷۰ سے زائد خدام اور رضاکار حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام نے اربعین کے دوران زائرین کی خدمت کے لیے مجموعی طور پر ۱۸ ضیافتی مراکز قائم کیے ہیں، جو نجفِ اشرف کی اہم شاہراہوں پر واقع ہیں، تاکہ لاکھوں زائرین کو بروقت اور منظم انداز میں کھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے