سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام نے مشہد مقدس سے آنے والے موکبِ انصار الحسین علیہ السلام کا استقبال کیا

اربعینِ امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے زائرین کی خدمت کے سلسلے میں حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام اپنی خدمات کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں حرمِ مقدس نے اسلامی جمہوریۂ ایران کے شہر مشہد مقدس سے تقریباً تین ماہ قبل پیدل سفر کا آغاز کرنے والے موکبِ انصار الحسین علیہ السلام کا استقبال کیا، جو کربلائے مقدس کی جانب رواں دواں ہے۔

شعبۂ تعلقاتِ خارجہ، شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ذمہ دار، خادم حسن المیالی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام نے مشہد مقدس سے پیدل آنے والے اس وفد کا، جو مرقدِ اميرالمومنين عليہ السلام کی زیارت کے لیے حاضر ہوا، پرتپاک استقبال کیا۔ زائرین کی خدمت میں ضیافتی کھانے پیش کیے گئے اور انہیں حرمِ اميرالمومنين عليہ السلام کے متبرک تحائف بھی پیش کیے گئے، جو زائرین کی راحت، تکریم اور بہترین خدمت کے لیے حرمِ مقدس کی خصوصی توجہ کا مظہر ہیں۔”

یہ اقدام حرم مقدس اميرالمومنين عليہ السلام کے اس جامع خدماتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی خدمت کی جا رہی ہے، جو کعبۂ آزادگان، حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضۂ اقدس کی جانب اپنے روحانی سفر پر گامزن ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے