جامع تربیتی پروگرام
مرکز المحسن کے خادم علی حیدر نے بتایا کہ اربعینِ امام حسین (علیہ السلام) کے موقع پر بچوں کے لیے متنوع پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔ ان میں "مخیم المحسن” کو خصوصی اہمیت حاصل ہے، جہاں تربیتی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کو اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرت، اسلامی اقدار اور اخلاقی اصولوں سے روشناس کرایا جاتا ہے، تاکہ وہ فکری اور ثقافتی چیلنجوں کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں۔
بچوں اور خاندانوں کی بھرپور شرکت
انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں بچوں اور ان کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد شریک ہو رہی ہے۔ جدید اور دلچسپ انداز میں پیش کیے جانے والے تعلیمی و ثقافتی پروگرام تفریح کے ساتھ تربیت کو بھی یکجا کرتے ہیں، جس سے بچوں میں مثبت اخلاقی و دینی تصورات پروان چڑھتے ہیں اور ان کا تعلق اہل بیت (علیہم السلام) کی انسانی و اخلاقی تعلیمات سے مضبوط ہوتا ہے۔
یہ پروگرام حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے اس وسیع ثقافتی وژن کا حصہ ہیں، جس کے تحت زیاراتِ میلیونیہ کے دوران بچوں کی دینی و ثقافتی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ ایسا باشعور اور باایمان نسل تیار ہو جو مکتبِ امام حسین (علیہ السلام) سے ایمان، آگاہی اور اصلاح کے اصول حاصل کرے۔







