مرکز کے معاون سربراہ، خادم مصطفیٰ محمد آل حیدر نے بتایا کہ ان پانچ شعبوں کے ذریعے میدانِ عمل کی مسلسل نگرانی، معلومات کا تجزیہ اور خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں قدیم شہر اور حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے اطراف میں موجود رہ کر مختلف معاملات کا جائزہ لیتی ہیں، مثبت اور منفی پہلوؤں کو ریکارڈ کرتی ہیں، جبکہ فوری توجہ طلب مسائل متعلقہ شعبوں تک الیکٹرانک نظام کے ذریعے فوراً پہنچائے جاتے ہیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔
اس مقصد کے لیے ١٢٠ خدام مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جدید الیکٹرانک نظام کے ذریعے صفائی، پانی، سکیورٹی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق معلومات فوری طور پر متعلقہ شعبوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔
اعداد و شمار کے شعبے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ یہ آئندہ منصوبہ بندی کی بنیاد ہے۔ اس کے تحت ٣٥٠٠ سے زائد مختلف معلومات پر مشتمل ایک مرکزی ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے، جس میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے مختلف شعبوں اور خدماتی مراكز سے حاصل ہونے والا ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٢٥ خدام میدان میں جا کر مختلف خدماتی اور انتظامی مراکز سے معلومات جمع کرتے ہیں، تاکہ درست اعداد و شمار کی بنیاد پر بہتر فیصلے کیے جا سکیں اور ادارہ جاتی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
مرکزِ نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی کامیاب تجربات کو محفوظ کرنے، مثبت پہلوؤں کو فروغ دینے اور زیارتِ اربعین کے دوران زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔







