سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

زیارت اربعین اردو ترجمے کے ساتھ

السَّلامُ عَلَی وَلِی اللّهِ وَحَبِیبِهِ، السَّلامُ عَلَی خَلِیلِ اللّهِ وَنَجِیبِهِ، السَّلامُ عَلَی صَفِی اللّهِ وَابْنِ صَفِیهِ، السَّلامُ عَلَی الْحُسَینِ الْمَظْلُومِ الشَّهِیدِ، السَّلامُ عَلَی أَسِیرِ الْکرُباتِ وَقَتِیلِ الْعَبَرَاتِ

سلام ہو خدا کے ولی اور اس کے پیارے پر، سلام ہو خدا کے سچے دوست اور چنے ہوئے پر، سلام ہو خدا کے پسندیدہ اوراس کے پسندیدہ کے فرزند پر، سلام ہو حسین(ع) پرجوستم دیدہ شہید ہیں، سلام ہو حسین(ع) پر جو مشکلوں میں پڑے اور انکی شہادت پر آنسو بہے

اللّهُمَّ إِنِّی أَشْهَدُ أَنَّهُ وَ لِیک وَابْنُ وَلِیک، وَصَفِیک وَابْنُ صَفِیک، الْفَائِزُ بِکرَامَتِک، أَکرَمْتَهُ بِالشَّهَادَةِ، وَحَبَوْتَهُ بِالسَّعَادَةِ، وَاجْتَبَیتَهُ بِطِیبِ الْوِلادَةِ، وَجَعَلْتَهُ سَیداً مِنَ السَّادَةِ، وَقَائِداً مِنَ الْقَادَةِ، وَذَائِداً مِنَ الذَّادَةِ، وَأَعْطَیتَهُ مَوَارِیثَ الْأَنْبِیاءِ، وَجَعَلْتَهُ حُجَّةً عَلَی خَلْقِک مِنَ الْأَوْصِیاءِ، فَأَعْذَرَ فِی الدُّعَاءِ، وَمَنَحَ النُّصْحَ

اے معبود میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند، تیرے پسندیدہ اور تیرے پسندیدہ کے فرزند ہیں، جنہوں نے تجھ سے عزت پائی، تونے انہیں شہادت کی عزت دی، ان کو خوش بختی نصیب کی اور انہیں  پاک گھرانے میں پیدا کیا، تو نے قرار دیا انہیں سرداروں میں سردار، پیشوائوں میں پیشوا، مجاہدوں میں مجاہد، اور انہیں نبیوں کے ورثے عنایت کیے، تو نے قراردیا ان کو اوصیا میں سے اپنی مخلوقات پرحجت، پس انہوں نےحق ادا کیا بہترین خیرخواہی کی

وَبَذَلَ مُهْجَتَهُ فِیک لِیسْتَنْقِذَ عِبَادَک مِنَ الْجَهَالَةِ، وَحَیرَةِ الضَّلالَةِ، وَقَدْ تَوَازَرَ عَلَیهِ مَنْ غَرَّتْهُ الدُّنْیا، وَبَاعَ حَظَّهُ بِالْأَرْذَلِ الْأَدْنی، وَشَرَی آخِرَتَهُ بِالثَّمَنِ الْأَوْکسِ، وَتَغَطْرَسَ وَتَرَدَّی فِی هَوَاهُ، وَأَسْخَطَک وَأَسْخَطَ نَبِیک وَأَطَاعَ مِنْ عِبادِک أَهْلَ الشِّقاقِ وَالنِّفاقِ، وَحَمَلَةَ الْأَوْزارِ، الْمُسْتَوْجِبِینَ النَّارَ، فَجاهَدَهُمْ فِیک صابِراً مُحْتَسِباً حَتَّی سُفِک فِی طَاعَتِک دَمُهُ وَاسْتُبِیحَ حَرِیمُهُ؛ اللّهُمَّ فَالْعَنْهُمْ لَعْناً وَبِیلاً، وَعَذِّبْهُمْ عَذاباً أَلِیماً

اورتیری خاطراپنی جان قربان کی تاکہ تیرے بندوں کو نجات دلائیں، نادانی وگمرا ہی کی پریشانیوں سے، جب کہ ان پر ان لوگوں نے ظلم کیا، جنہیں دنیا نے مغرور بنا دیا تھا، جنہوں نے اپنی جانیں معمولی چیز کے بدلے بیچ دیں اور اپنی آخرت کے لیے گھاٹے کا سودا کیا، انہوں نے سرکشی کی، اور لالچ کے پیچھے چل پڑے، انہوں نے تجھے غضب ناک اور تیرے نبی(ص) کو ناراض کیا، انہوں نے تیرے بندوں میں سے انکی بات مانی، جو ضدی اور بے ایمان تھے، کہ اپنے گناہوں کا بوجھ لے کرجہنم کی طرف چلے گئے، پس حسین(ع) ان سے تیرے لیے لڑے، جم کر ہوشمندی کی ساتھ، یہاں تک کہ تیری فرمانبرداری کرنے پر انکا خون بہایا گیا، اور انکے اہل حرم کو لوٹا گیا، اے معبود لعنت کر ان ظالموں پر سختی کے ساتھ، اورعذاب دے ان کو درد ناک عذاب

السَّلامُ عَلَیک یا ابْنَ رَسُولِ اللّهِ، السَّلامُ عَلَیک یا ابْنَ سَیدِ الْأَوْصِیاءِ، أَشْهَدُ أَنَّک أَمِینُ اللّهِ وَابْنُ أَمِینِهِ، عِشْتَ سَعِیداً، وَمَضَیتَ حَمِیداً، وَمُتَّ فَقِیداً، مَظْلُوماً شَهِیداً، وَأَشْهَدُ أَنَّ اللّهَ مُنْجِزٌ مَا وَعَدَک، وَمُهْلِک مَنْ خَذَلَک، وَمُعَذِّبٌ مَنْ قَتَلَک، وَأَشْهَدُ أَنَّک وَفَیتَ بِعَهْدِ اللّهِ، وَجاهَدْتَ فِی سَبِیلِهِ حَتّی أَتَاک الْیقِینُ، فَلَعَنَ اللّهُ مَنْ قَتَلَک، وَلَعَنَ اللّهُ مَنْ ظَلَمَک، وَلَعَنَ اللّهُ أُمَّةً سَمِعَتْ بِذلِک فَرَضِیتْ بِهِ

 آپ پرسلام ہو اے سرداراوصیا کے فرزند، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کے امین اور اسکے امین کے فرزند ہیں، آپ نیک بختی میں زندہ رہے، قابل تعریف حال میں گزرے، اور وفات پائی، وطن سے دور، کہ آپ ستم زدہ شہید ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا آپ کو جزا دے گا، جس کا اس نے وعدہ کیا، اوراس کو تباہ کرے گا، وہ جس نے آپکا ساتھ چھوڑا، اوراس کو عذاب دےگا، جس نے آپکو قتل کیا، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے خدا کی دی ہوئی ذمہ داری نبھائی، آپ نے اسکی راہ میں جہاد کیا، حتی کہ شہید ہوگئے، پس خدا لعنت کرے جس نے آپکو قتل کیا، خدا لعنت کرے جس نے آپ پرظلم کیا، اور خدا لعنت کرے اس قوم پرجس نے یہ واقعہ شہادت سنا، تو اس پر خوشی ظاہر کی

اللّهُمَّ إِنِّی أُشْهِدُک أَنِّی وَلِی لِمَنْ والاهُ، وَعَدُوٌّ لِمَنْ عاداهُ، بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی یا ابْنَ رَسُولِ اللّهِ، أَشْهَدُ أَنَّک کنْتَ نُوراً فِی الْأَصْلابِ الشَّامِخَةِ، وَالْأَرْحامِ الْمُطَهَّرَةِ، لَمْ تُنَجِّسْک الْجاهِلِیةُ بِأَنْجاسِها، وَلَمْ تُلْبِسْک الْمُدْلَهِمَّاتُ مِنْ ثِیابِها، وَأَشْهَدُ أَنَّک مِنْ دَعائِمِ الدِّینِ، وَأَرْکانِ الْمُسْلِمِینَ، وَمَعْقِلِ الْمُؤْمِنِینَ، وَأَشْهَدُ أَنَّک الْإِمامُ الْبَرُّ التَّقِی الرَّضِی الزَّکی الْهادِی الْمَهْدِی

 اے معبود میں تجھے گواہ بناتا ہوں کہ ان کے دوست کا دوست، اور ان کے دشمنوں کا دشمن ہوں، میرے ماں باپ قربان آپ پر اے فرزند رسول خدا، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نور کی شکل میں رہے، صاحب عزت صلبوں میں، اور پاکیزہ رحموں میں، جنہیں جاہلیت نے اپنی نجاست سے آلودہ نہ کیا، اور نہ ہی اس نے اپنے بے ہنگم لباس آپ کو پہنائے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ دین کے ستون ہیں، مسلمانوں کے سردار ہیں، اور مومنوں کی پناہ گاہ ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ امام (ع) ہیں نیک و پرہیز گار پسندیدہ پاک رہبر راہ یافتہ

وَأَشْهَدُ أَنَّ الْأَئِمَّةَ مِنْ وُلْدِک کلِمَةُ التَّقْوی، وَأَعْلامُ الْهُدی، وَالْعُرْوَةُ الْوُثْقی، وَالْحُجَّةُ عَلَی أَهْلِ الدُّنْیا، وَأَشْهَدُ أَنِّی بِکمْ مُؤْمِنٌ، وَبِإِیابِکمْ مُوقِنٌ، بِشَرایعِ دِینِی، وَخَواتِیمِ عَمَلِی، وَقَلْبِی لِقَلْبِکمْ سِلْمٌ، وَأَمْرِی لِأَمْرِکمْ مُتَّبِعٌ، وَنُصْرَتِی لَکمْ مُعَدَّةٌ حَتَّی یأْذَنَ اللّهُ لَکمْ، فَمَعَکمْ مَعَکمْ لَامَعَ عَدُّوِکمْ، صَلَواتُ اللّهِ عَلَیکمْ، وَعَلَی أَرْواحِکمْ وَأَجْسادِکمْ، وَشاهِدِکمْ وَغَائِبِکمْ، وَظَاهِرِکمْ وَبَاطِنِکمْ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ.

میں گواہی دیتا ہوں کہ جو امام آپ کی اولاد میں سے ہیں، وہ پرہیزگاری کے ترجمان، ہدایت کے نشان محکم تر سلسلہ، اور دنیا والوں پرخدا کی دلیل و حجت ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا اور آپ کے بزرگوں کا ماننے والا  اپنے دینی احکام، اور عمل کی جزا پر یقین رکھنے والا ہوں، میرا دل آپکے دل کے ساتھ پیوستہ، میرا معاملہ آپ کے معاملے کے تابع، اور میری  مدد آپ کے لئے حاضر ہے، حتی کہ خدا آپ کو اذن قیام دے، پس آپ کے ساتھ ہوں، آپ کے ساتھ نہ کہ آپ کے دشمن کے ساتھ، خدا کی رحمتیں ہوں آپ پر، آپ کی پاک روحوں پر، آپ کے جسموں، پر آپ کے حاضر پر، آپ کے غائب پر، آپ کے ظاہر، اور آپ کے باطن پر، ایسا ہی ہو جہانوں کے پروردگار۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے