اس تصویری مجموعے میں فضائی زاویے سے اربعین کے پیدل سفر، زائرین کے پرجوش قافلوں اور عشقِ حسینی سے سرشار مناظر کی منفرد جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔

کربلا کی محبت دلوں میں لیے، زائرانِ اربعین دور دراز علاقوں سے علمِ حسینی بلند کیے منزلِ عشق کی جانب رواں ہیں۔ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے فضائی کیمرے نے اس روحانی سفر کے ایمان افروز مناظر کو خوبصورتی سے محفوظ کیا ہے۔