شعبۂ دینی امور کے سربراہ، خادم شیخ کرار الخفاجی نے مرکزِ خبری کو بتایا کہ اربعین کے دوران حرمِ مطہر اور اس کے اطراف میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ شرعی استفتاء مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں اہلِ علم اور فضلاء زائرین کے شرعی استفسارات کے جوابات دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان مراکز کی خدمات صرف شرعی سوالات کے جواب تک محدود نہیں بلکہ یہاں زائرین میں مختلف دینی، فقہی اور ثقافتی مطبوعات بھی تقسیم کی جا رہی ہیں، تاکہ ان کے دینی شعور میں اضافہ ہو اور سفرِ زیارت کے دوران ان کی عبادی و فکری ضروریات پوری کی جا سکیں۔
یہ اقدامات حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی اُس جامع خدمت گاہی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں، جس کے تحت مختلف شعبے اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے لاکھوں زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ نجفِ اشرف میں حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ السلام زائرین کے لیے کربلائے مقدسہ کی جانب روانگی سے قبل ایک اہم روحانی اور ایمانی منزل کی حیثیت رکھتا ہے۔




