سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے نجف اشرف اور کربلائے مقدس کے درمیان زائرینِ اربعین کی آمدورفت کے انتظامات مکمل

زیارتِ اربعین کی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے نجف اشرف اور کربلائے مقدس کے درمیان زائرین کی آمدورفت کے لیے اپنے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس مقصد کے لیے چوبیس گھنٹے جاری رہنے والا ایک جامع ٹرانسپورٹ منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے تاکہ زائرین کی نقل و حرکت کو منظم بنایا جا سکے اور انہیں بہترین سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

اس حوالے سے شعبۂ سیاحتِ دینی کے ذمہ دار، خادم سجاد الخفاجی نے نیوز سینٹر کو بتایا کہ شعبے نے زیارتِ اربعین کے خصوصی خدماتی منصوبے کے تحت نجف اشرف اور کربلائے مقدس کے درمیان زائرین کی منتقلی کا باقاعدہ پروگرام شروع کر دیا ہے، جس کے لیے تمام فنی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے ۲۰ بسیں اور ۲۰ کوسٹر گاڑیاں مختص کی گئی ہیں، جو تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے خدمات انجام دیں گی، تاکہ نقل و حمل کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے، زائرین کی آمدورفت میں سہولت پیدا ہو اور انہیں آرام دہ سفری ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عملی منصوبے کا مقصد کربلائے مقدس سے نجف اشرف آنے والے زائرین کی محفوظ، منظم اور بروقت آمدورفت کو یقینی بنانا ہے، جو حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کی جانب سے لاکھوں زائرین کی خدمت کے لیے مرتب کردہ جامع خدماتی پروگرام کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام نے زیارتِ اربعین کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لیے اپنی تمام افرادی، انتظامی اور لاجسٹک صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں، کیونکہ لاکھوں زائرین مرقدِ امیرالمومنین علیہ السلام کو اپنی زیارت کا اہم پڑاؤ بنا کر کربلائے مقدس کی جانب اپنے روحانی سفر کو جاری رکھتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے