اس تصویری سلسلے میں اربعینِ حسینی کے پیدل سفر کی چند دل نشین جھلکیاں پیش کی گئی ہیں، جو زائرین کے جذبۂ عشق، ایثار اور عقیدت کو خوبصورتی سے نمایاں کرتی ہیں۔

امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے عشق، عقیدت اور وفا کے جذبے کے ساتھ کربلائے مقدسہ کی جانب گامزن ہیں۔ حرم مقدس امیرالمومنین علیہ السلام کے شعبۂ میڈیا کی یہ خصوصی تصویری رپورٹ اس عظیم روحانی سفر کے ایمان افروز مناظر کی عکاسی کرتی ہے۔