سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

ایامِ اربعین میں حرمِ مقدسِ امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی رہائشی و موکبی خدمات کا تعارف

صحنِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا 

اربعینِ حسینی کے ایام میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے صحنِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے پورے حصے کو زائرین کی خدمت کے لیے وقف کر دیا ہے۔ یہ مجموعہ نجفِ اشرف میں زائرین کی خدمت کے سب سے بڑے مراکز میں شمار ہوتا ہے۔

اس مقام پر فراہم کی جانے والی تمام سہولیات، کسی پیشگی رجسٹریشن کے بغیر، شب و روز تمام زائرینِ اربعین کے لیے دستیاب ہیں۔

خدمات

رفاہی خدمات

پانچ ہزار سے زائد جدید بیت الخلاء۔

پانچ ہزار سے زائد غسل خانے، مکمل طور پر صحت و صفائی کے معیار کے مطابق۔

زائرین کے آرام کے لیے مؤثر ٹھنڈک کا نظام۔

چھت والے ہال اور سایہ دار کھلے مقامات میں قیام اور استراحت کی سہولت۔

اطعام اور پذیرائی

زائرین کو روزانہ مسلسل ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کی فراہمی۔

طبی خدمات

ماہر طبی عملے کی مستقل موجودگی۔

زائرین کو طبی امداد، علاج اور صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی۔

مقام

حرم مقدس اميرالمومنین علیہ السلام کے مغربی جانب۔

زائرین کا رہائشی مرکزِ امام رضا علیہ السلام

مدینۃ الزائرین (زائرین کا رہائشی مرکز) امام رضا علیہ السلام جو علاقے حَولی میں واقع ہے، مختلف عراقی صوبوں اور ہمسایہ ممالک سے آنے والے ہزاروں زائرین، خصوصاً ایامِ زیارت اربعین میں، جب لاکھوں زائرین کی آمد ہوتی ہے، ان کے استقبال اور رہائش کا ایک مرکزی مرکز ہے۔

یہ کمپلیکس آٹھ علحیدہ اندرونی و بیرونی راستوں اور سات وسیع و کشادہ ہالوں پر مشتمل ہے، جو جدید رفاہی سہولیات سے آراستہ ہیں اور ایامِ اربعین میں زائرین کے استقبال و خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

خدماتِ رفاہِ زائرین

گرمی و سردی کے مناسب نظام سے آراستہ آرام گاہیں۔

غسل خانے، بیت الخلاء اور دیگر ضروری سہولیات۔

ریسٹورنٹ اور سپر مارکیٹ کی سہولت۔

ضیافت و پذیرائی

پینے کے صاف پانی، روٹی اور غذائے تبرکی کی روزانہ فراہمی۔

ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کی تینوں اوقات میں مسلسل خدمت۔

طبی خدمات

رہائشی اور ضیافتی مراکز کے داخلی راستوں پر طبی اور امدادی ٹیموں کی مستقل موجودگی۔

زائرین کو فوری طبی امداد اور صحت کی سہولیات کی فراہمی۔

مقام

بابُ الطوسی سے باہر نکلنے کے بعد، صحنِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا سے گزرتے ہوئے، صحن کے عقبی حصے میں واقع برقی زینوں (ایسکلیٹر) کے ذریعے اس کمپلکس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

آرام گاہ یعسوب الدین

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اربعینِ حسینی کے زائرین کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے آرام گاہ یعسوب الدین قائم کی ہے، جہاں بیک وقت چالیس ہزار زائرین کے قیام و استراحت کی گنجائش موجود ہے۔

اس مرکز میں رفاہی، ضیافتی اور طبی خدمات کے ساتھ ساتھ زائرین کے لیے مختلف ثقافتی، تعلیمی، اعتقادی اور دینی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

خدمات

رفاہی خدمات

زائرین کے قیام و آرام کے لیے مناسب رہائشی انتظامات۔

ضروری معاونتی سہولیات۔

مکمل طور پر آراستہ بیت الخلاء کی سہولت۔

ضیافت و پذیرائی

روزانہ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کی صورت میں تبرک اور نیاز کی فراہمی۔

طبی خدمات

طبی عملے کی مستقل موجودگی۔

زائرین کو صحت، علاج اور طبی نگہداشت کی خدمات کی فراہمی۔

مقام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مشرقی جانب، سوقِ کبیر کے اختتام پر، چوک سے آگے، مسجدِ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کے بالمقابل، اور ثورۃ العشرین کے سے قبل۔

آرام گاہ المرتضیٰ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے نجفِ اشرف سے کربلائے معلیٰ کی جانب روانہ ہونے والے زائرینِ اربعین کی خدمت اور ان کے استقبال کے لیے آرام گاہ المرتضیٰ قائم کی ہے، جہاں زائرین کو قیام، آرام اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

خدمات

رفاہی خدمات

دو ہزار افراد کی گنجائش پر مشتمل آرام گاہیں اور استقبالی ہال۔

ایک سو مکمل طور پر آراستہ بیت الخلاء۔

سایہ دار کھلی جگہ، تاکہ زائرین آرام و استراحت کر سکیں۔

اطعام اور پذیرائی

ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے علاوہ مختلف اوقات میں ہلکی ضیافت (ریفریشمنٹ) کی مسلسل فراہمی۔

طبی خدمات

زائرین کو طبی امداد، علاج اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایک مکمل طبی مرکز۔

ثقافتی خدمات

شرعی مسائل کے جوابات کے لیے استفتائی مرکز۔

گمشدہ افراد کی رہنمائی اور معاونت کا مرکز۔

بچوں کے ثقافتی مرکز "محسن” کی سرگرمیاں۔

موبائل فون چارج کرنے، مرمت کروانے اور دیگر الیکٹرانک خدمات کی فراہمی۔

مقام

نجف سے کربلا پیدل سفر کے راستے پر عمود(پول) نمبر ۹۶ کے قریب۔

آرام گاہ الکرّار

اربعینِ حسینی کے ایام میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدمت گزار مراکز میں سے ایک آرام گاہ الکرّار ہے، جو سروس سینٹر نمبر ۱۱ کے تحت نجفِ اشرف کے جنوبی علاقے میں قائم کی گئی ہے، تاکہ پیدل سفر کرنے والے زائرین کو مسلسل خدمات فراہم کی جا سکیں۔

خدمات

اطعام اور پذیرائی

زائرین کے لیے شب و روز مسلسل ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے کے علاوہ ہلکی ضیافت (ریفریشمنٹ) کی فراہمی۔

مقام

ابوصخیر روڈ پر، صوبۂ نجف کے جنوبی مرکزی داخلی راستے کے قریب، عمود(پول) نمبر ۹۹ کے نزدیک، اربعین کے پیدل راستے کی شاہراہ پر۔

مواکب

تعارف

حرم مقدس اميرالمومنین علیہ السلام ہر سال اربعینِ حسینی کے موقع پر زائرینِ سیدالشہداء علیہ السلام کی خدمت کے لیے مستقل اور عارضی موکب قائم کرتا ہے۔ یہ مواکب رسمی اور امدادی دو شعبوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن کی مجموعی تعداد تقریباً ۱۵ ہے اور یہ مَشی کے مختلف راستوں پر زائرین کی خدمت انجام دیتے ہیں۔

رسمی مواکب براہِ راست حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیرِ انتظام خدمات انجام دیتے ہیں، جبکہ امدادی مواکب عوامی مواکب کی معاونت کے لیے قائم کیے جاتے ہیں۔ یہ مواکب پانی، غذائی اشیاء، ضیافت اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے ذریعے عوامی مواکب کی خدمت اور زائرین کی سہولت کا اہتمام کرتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے