حرمِ مقدس امیرالمومنین علیہالسلام کے شعبہ خواتین نے حرمِ مطہر حضرت عباس علیہالسلام کے تعاون سے اسیرانِ اہلبیت علیہمالسلام کی شام آمد کی مناسبت سے ایک مجلسِ عزا منعقد کی، جس میں صوبہ نجف اشرف کے شعبہ تعلیم و تربیت سے وابستہ اور ملازم تقریباً ۳۰۰ خواتین نے شرکت کیا۔ اس تقریب میں اسیرانِ اہل بیت علیہمالسلام کے سفر کے مصائب اور ان کے صبر، استقامت اور پائیداری کے لازوال پہلوؤں کو یاد کیا گیا۔
شعبہ خواتین کی سربراہ محترمہ رملہ الخزاعی نے حرم کے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "یہ مجلس ان ثقافتی پروگراموں کے سلسلے کا حصہ ہے جو یہ شعبہ واقعۂ عاشورا کے بعد حضرت زینب سلاماللہعلیہا کے درخشاں اور انقلابی مواقف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور انہیں زندہ رکھنے کے لیے منعقد کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا: "ان پروگراموں میں تعلیمی عملے کی شرکت ان اقدار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے جنہیں تحریکِ حسینی نے مجسم کیا، اور تعلیمی و سماجی ماحول میں ان مفاہیم کو راسخ کرنے کا باعث بنتی ہے۔ نیز اس مجلس کے انعقاد میں حرمِ مطہر عباسی کے ساتھ تعاون نے عزاداری کے ایک جامع پروگرام کی پیشکش کا موقع فراہم کیا؛ ایک ایسا پروگرام جس نے شرکاء کے دلوں میں اس مناسبت کے اثرات کو مزید گہرا کیا اور اہل بیتؑ کی سیرت کے ساتھ ان کے تعلق کو مضبوط بنایا۔”
اس پروگرام میں عزاداری کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ اسیرانِ اہل بیت علیہمالسلام کی شام آمد کے واقعات پر مبنی تمثیلی مناظر (ڈرامائی خاکے) بھی پیش کیے گئے، جن میں امیرالمومنین علیہالسلام کے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کا مقصد اس دلخراش واقعے کے انسانی پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔









