اس حوالے سے مرکزِ نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی کے سربراہ، خادم وسام اسکندر نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ مرکزِ قنبر برائے متشرفینِ خدمت کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا بنیادی مقصد رضاکار خدام کی عملی مہارتوں کو فروغ دینا اور انہیں لاکھوں زائرین کی خدمت و انتظام کے لیے بہتر انداز میں تیار کرنا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہ تربیتی پروگرام تین روز پر مشتمل تھا، جس میں مجموعی طور پر ۲۱ گھنٹے کی جامع اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔ پروگرام میں بڑے عوامی اجتماعات اور میلیونی زیارات کے دوران ہجوم کے مؤثر انتظام، ممکنہ رکاوٹوں اور خطرات سے نمٹنے، رش کے اوقات میں زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے مؤثر طریقوں، میدانِ عمل میں ٹیموں کی قیادت، دباؤ کے ماحول میں ذمہ داریاں انجام دینے اور خدمت کے دوران درکار فارسی زبان کے اہم الفاظ و اصطلاحات سے متعلق خصوصی تربیتی ورکشاپس شامل تھیں۔








