روایات کے مطابق، امیرالمومنین علیہالسلام اور اہلبیت علیہمالسلام اطہار کی ولایت کی معرفت (پہچان) کے بغیر ہدایت کامل ممکن ہی نہیں ہے۔ بارگاہ الٰہی تک پہنچنے کا راستہ ہدایت سے منور ہوتا ہے۔ یہ راستہ ائمہ معصومین علیہمالسلام سے تمسک اختیار کرنے ہی سے روشن رہتا ہے۔
سورۂ طہ کی آیت نمبر ۸۲
«وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحاً ثُمَّ اهْتَدَىٰ»
اور بے شک میں بہت بخشنے والا ہوں اس کو جس نے توبہ کی، اور ایمان لایا، اور نیک عمل کیے، پھر ہدایت پا گیا۔
امام علی نقیالہادی علیہالسلام کی روایت کے مطابق زیارت غدیریہ میں یہ آیت کریمہ امیرالمومنین علیہالسلام کے بلند و بالا مقام و مرتبہ کی یاد دہانی کراتی ہے۔
زیارت غدیریہ کے ایک فراز (حصے) میں آیا ہے:
گمراہ ہو گیا وہ شخص جس نے لوگوں کو آپ علیہالسلام (کی ولایت) سے روکا، اور وہ نہ تو خدا کی طرف راستہ پا سکا اور نہ ہی میری طرف؛ اور یہی میرے پروردگار عزوجل کا فرمان ہے: یقیناً میں بہت بخشنے والا ہوں اس کو جس نے توبہ کیا، ایمان لایا اور نیک عمل انجام دیا، پھر آپ کی ولایت کی طرف ہدایت پا گیا۔(طہ/۸۲)
سورۂ طہ کی آیت نمبر ۸۲، جو کہ قرآن کریم کی آیات علوی میں سے ایک ہے۔ تفسیر قرآن اور اسلام کے اخلاقی اصولوں میں مولائے متقیان کے مقتدا اور محور ہونے پر تاکید کرتی ہے۔ نیز یہ آیت علیہالسلام کے فرامین کے ساتھ ایک گہرا اور مضبوط ربط رکھتی ہے۔ جہاں آپ علیہالسلام نے بارہا خداوند متعال کی وسیع رحمت اور توبہ کی اہمیت پر تاکید فرمائی ہے۔ آپ علیہالسلام نے عملِ صالح کو بارگاہِ الٰہی میں بازگشت، مغفرت اور رضائے الٰہی کے حصول کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
امام حسن عسکری علیہالسلام نے اپنے والد گرامی امام ہادی علیہالسلام سے نقل کیا ہے:
انہوں نے عید غدیر کے دن امیرالمومنین علیہالسلام کی زیارت کے دوران، ان کلمات کے ساتھ اس آیت کریمہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
میں حق کے ساتھ گواہی دیتا ہوں اور سچائی و راستی کے ساتھ خدا کی قسم کھاتا ہوں کہ محمد صلیاللہعلیہوآلہ اور ان کی آل تمام مخلوقات کے سردار ہیں، اور آپ علیہالسلام میرے اور تمام مؤمنین کے مولا ہیں۔ اور (میں گواہی دیتا ہوں) کہ آپ علیہالسلام اللہ کے بندے، اس کے ولی، رسولِ خدا کے بھائی، ان کے وصی اور ان کے وارث ہیں اور رسول اللہ نے آپ علیہالسلام سے فرمایا تھا: اس ذات کی قسم جس نے مجھے حق کے ساتھ مبعوث فرمایا! جس نے آپ علیہالسلام کا کفر کیا، وہ مجھ پر ایمان نہیں لایا، اور جس نے آپ علیہالسلام کا انکار کیا، اس نے خدائے متعال کا اقرار ہی نہیں کیا۔
جس نے آپ علیہالسلام کا راستہ روکا اور آپ علیہالسلام کے آڑے آیا، وہ گمراہ ہو گیا اور وہ خدائے متعال اور میری طرف ہدایت کا کوئی راستہ نہ پا سکا۔ اور یہی قرآن کریم کی اس آیت کا مفہوم ہے جس میں خدائے عزوجل نے ارشاد فرمایا: وَإِنِّي لَغَفَّارٌ لِمَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ صَالِحاً ثُمَّ اهْتَدَىٰ یعنی وہ آپ علیہالسلام کی ولایت کی طرف ہدایت پا جائے۔
مآخذ
تفسیر اهلبیت (علیهمالسلام) ج۹، ص۲۵۴ بحار الانوار، ج۹۷، ص۳۶۱