سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیرالمؤمنین (علیہ السلام) میں سوگواروں کی پذیرائی؛ ڈھائی لاکھ سے زائد ضیافتی کھانوں کا اہتمام

حرمِ مقدس امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کے شعبۂ مضیفِ زائرین نے قائدِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (قدس سرہ) کی تشییع اور مراسمِ تعزیت میں شرکت کے لیے آنے والے زائرین اور سوگواروں کی میزبانی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں حضرت امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے روضۂ اقدس کے اطراف اور نجفِ اشرف کے قدیم شہر کے داخلی راستے پر قائم تین ضیافتی مراکز میں ڈھائی لاکھ سے زائد بنیادی اور معاون ضیافتی کھانوں کی تیاری اور تقسیم کا انتظام کیا گیا ہے۔

شعبے کے سربراہ، خادم اثیر التمیمی نے مرکزِ خبر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:

"حرمِ مقدس امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کی امانتِ عامہ کی ہدایات کے مطابق ہم نے زائرین اور سوگواروں کی خدمت کے لیے تین ضیافتی مراکز قائم کیے ہیں۔ ان میں مرکزی مضیف شامل ہے، جہاں حضرت امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے تبرکات کے طور پر بنیادی کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ دو اضافی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں؛ ایک صحنِ حضرت سیدہ زہراء (علیہا السلام) کے سامنے اور دوسرا نجفِ اشرف کے قدیم شہر کے داخلی راستے پر، جہاں معاون ضیافتی کھانے زائرین اور سوگواروں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔”

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے