سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مختلف صوبوں سے ۳۰۰۰ طلبہ کی شرکت؛ حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے سالانہ سمر کورسز پروجیکٹ کا آغاز

حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام نے شعبہِ مذہبی امور کی توثیق کے ساتھ، سنہ ۱۴۴۷ اور ۱۴۴۸ھ کے لیے اپنے سالانہ سمر کورسز پروجیکٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

اس تعلیمی و تربیتی منصوبے میں عراق کے مختلف صوبوں سے ۳۰۰۰ طلبہ شرکت کر رہے ہیں، جس کا بنیادی مقصد گرمیوں کی تعطیلات کے دوران طلبہ برادری میں مذہبی و ثقافتی بیداری اور فکری شعور کو فروغ دینا ہے۔
شعبہِ مذہبی امور کے سربراہ، خادم کرار الخفاجی نے بتایا: "ان تعلیمی کورسز کا آغاز جمعہ، ۱۹ جون سے ہو رہا ہے، جس میں ملک کے شمالی حصوں سے لے کر جنوب تک، عراق کے تمام صوبوں کی نمائندگی کرنے والے طلبہ شریک ہیں۔ یہ منصوبہ اس سالانہ پروگرام کا حصہ ہے جسے حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام اپنے فرماں بردار طلبہ کی خدمت کے لیے منعقد کرتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "ان کورسز کا انعقاد اس پدری شفقت و سرپرستی کا مقتضا ہے جو حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام طلبہ برادری کو فراہم کرتا ہے۔ روضہِ مبارک ہمیشہ اس بات کا خواہاں رہتا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات جو اس بار محرم‍‌‌‍‌ الحرام اور صفرالمظفر کے مبارک مہینوں کے ہمراہ ہیں کا بہترین استعمال کیا جائے؛ تاکہ مذہبی و فکری شعور کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ مستند اسلامی اقدار کو دلوں میں راسخ کیا جا سکے۔”
الخفاجی نے اشارہ کیا کہ "کورسز کے تعلیمی نصاب میں فقہ، عقائد اور اخلاقیات پر خصوصی خطابات شامل ہیں، جس کے ساتھ سیرتِ اہلِ‌بیت (علیہم‌السلام) کے اسباق بھی دیے جائیں گے؛ تاکہ طلبہ کی مذہبی و فکری صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے اور انہیں معاشرے کی خدمت کے لیے متحرک اور کارآمد شہری کے طور پر تیار کیا جا سکے۔”
یہ منصوبہ ان ممتاز سالانہ پروگراموں میں شمار ہوتا ہے جسے حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام گزشتہ دس سے زائد برسوں سے مسلسل منعقد کر رہا ہے۔ یہ پروجیکٹ، عراق کے مختلف صوبوں میں موجود مرجعیتِ عالیہ (اعلیٰ مذہبی قیادت) کے نمائندوں (معتمدین) کے ساتھ مکمل ہم آہنگی، اور حوزہِ علمیہ کے جید فضلاء و علماء کی زیرِ نگرانی چلایا جاتا ہے۔ اس کا ہدف ۱۱ سے ۱۷ سال کی عمر کے پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ ہیں، تاکہ نئی نسل میں مذہبی و ثقافتی شعور بیدار کرنے کے مشن کو مزید تقویت دی جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے