زیرِ نظر تصویری ریپورٹ، حرمِ مطہرِ علوی کے معنوی و روحانی ماحول اور اتوار کے روز جو کہ امیرالمؤمنین علیہالسلام کی مخصوص زیارت کا دن ہے زائرینِ کرام کی پرشکوہ اور عقیدت مندانہ حاضری کے چند خوبصورت مناظر پیش کرتی ہے۔

یہ حرمِ مطہر کائنات کے دلوں کی وہ پناہ گاہ ہے، جس کی طرف اس کے زائرین اس درجہ مشتاقانہ اور والہانہ انداز میں دوڑے چلے آتے ہیں؛ اور اس حریمِ قدسی کے ایک گوشے میں سر جھکا کر، کچھ لمحات کے لیے اس فانی دنیا سے ناتا توڑ کر حقیقی سکون و آرام پا لیتے ہیں۔