وہ محمد (صلیاللہعلیہوآلہ) کا نواسہ، وہ حسین ابنِ علی (علیہالسلام) گلشنِ فاطمہ زہرا (سلاماللہعلیہا) کی وہ معصوم کلی نام ہے پنجتنِ پاک (علیہمالسلام) میں با حرفِ جلی حرمتِ دینِ خدا جس کی شہادت میں ڈھلی ہوتے رہتے تھے جسے حُلّۂِ فردوس عطا وہ شہنشاہِ زمن جس کو کفن بھی نہ ملا