حرم مقدس امام حسین علیہالسلام اور حرم مقدس حضرت عباس علیہالسلام کے عزاداری جلوسوں نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں حاضری دے کر عالمِ انسانیت کے بابا امیرالمؤمنین علیہالسلام کی بارگاہ میں تعزیت پیش کی اور سید الشہداء امام حسین علیہالسلام کے غم میں عزاداری کی۔









