سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

طبی خدمات

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے عزاداران امام حسین علیہ‌السلام کے لیے طبی خدمات کا وسیع انتظام

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے زائرین اور عزاداران کی خدمت کے لیے اپنی طبی اور نرسنگ خدمات کو مکمل طور پر متحرک کر دیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ماہ محرم الحرام کے دوران زائرین اور عزاداران امام حسین علیہ‌السلام کی خدمت کے لیے طبی و نرسنگ عملے، ہنگامی امدادی ٹیموں اور طبی مراکز کو مکمل طور پر متحرک کر دیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ مرکز طبی رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ نے امام حسین علیہ‌السلام کی شہادت کی یاد میں منعقد ہونے والی عزاداری کی تقریبات اور ماہ محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران زائرین اور عزاداروں کی خدمت کے لیے اپنے تمام طبی اور نرسنگ عملے کو مکمل طور پر تیار اور متحرک کر دیا ہے۔

اس مرکز کے سربراہ ڈاکٹر جواد اسماعیلی نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ماہ محرم الحرام کے خصوصی طبی و نرسنگ منصوبے کے تحت ہم نے ابتدائی ایام سے ہی خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔

 یہ پروگرام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مختلف شعبوں، محکمہ صحت نجف اشرف اور محکمہ صحت بغداد کے باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے نافذ کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے میں 10 سے زائد ڈاکٹرز اور 200 سے زیادہ نرسنگ اور خدماتی عملہ حصہ لے رہا ہے، اسی طرح 125 تربیت یافتہ خدام کو ہنگامی انخلا، ابتدائی طبی امداد اور زخمیوں کو طبی مراکز اور اسپتالوں تک منتقل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جو مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے اطراف میں پانچ طبی مراکز چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، جو تمام ضروری ادویات اور طبی آلات سے لیس ہیں۔

یہ مراکز ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی طبی خدمات فراہم کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مریضوں اور زخمیوں کو صوبے کے اسپتالوں میں منتقل کرتے ہیں۔

اسی طرح فوری نگہداشت کے محتاج مریضوں کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ عزاداروں کی صحت اور سلامتی کو شب و روز ہر وقت یقینی بنایا جا سکے۔

ڈاکٹر جواد اسماعیلی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طبی نگہداشت کے منصوبے پر عمل درآمد اور زائرین و عزاداران کی خدمت کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، تاکہ آنے والی زیارت اربعین کے دوران مکمل طبی آمادگی کے ساتھ خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے