حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام ماہ محرم الحرام کے موقع پر نجف اشرف کے حسینی موکبوں کو غذائی اشیاء، پینے کے پانی اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے ذریعے زائرین اور عزاداروں کی خدمت کے عمل کو تقویت دے رہا ہے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے ماہ محرم الحرام کے خصوصی خدماتی پروگرام کے تحت، کمیٹی برائے حمایت حسینی موکبوں کے ذریعے نجف اشرف کے قدیمی علاقے اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے اطراف میں قائم حسینی موکبوں کو خدمات اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
کمیٹی کے ذمہ دار احمد رکابی نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موکبوں کو غذائی اشیاء، پینے کا پانی اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔
اسی طرح ان موکبوں کو ضروری مالی اور معنوی حمایت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ زائرین اور عزاداروں کو دی جانے والی خدمات کو مزید بہتر اور مضبوط بنایا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے نائب متولی احسان طائی کی سربراہی میں اور مجلس نظما کے متعدد اراکین کی شمولیت کے ساتھ ایک وفد نے نجف اشرف کے قدیمی علاقے میں قائم متعدد حسینی موکبوں کا دورہ بھی کیا۔
اس دورے کے دوران وفد نے موکبوں کے ذمہ داران کی جانب سے پیش کیے گئے نظریات اور تجاویز کا بھی جائزہ لیا۔









