سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

مشعل

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مشعل گردانی کی روایتی تقریب کے انعقاد کے لیے تیاریاں

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے محرم الحرام کے ایام میں مشعل گردانی کی روایتی عزاداری کے انعقاد کے لیے تقریباً دو ہزار مربع میٹر رقبہ تیار کر کے اسے ریت سے ہموار کر دیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے مشعل گردانی کی روایتی عزاداری کے انعقاد کے لیے تقریباً دو ہزار مربع میٹر رقبے کو تیار کر کے اس پر ریت بچھا دی ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ امور انجینئرنگ و تعمیرات کے ماتحت عمارتوں کی دیکھ بھال کے یونٹ سے وابستہ خدام نے صحن امام حسین علیہ‌السلام میں تقریباً دو ہزار مربع میٹر رقبے کی تیاری اور اس پر ریت بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے،یہ مقام حرم مقدس کے بیرونی شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔

یہ اقدام ان عزاداری کے جلوسوں اور ماتمی دستوں کی خدمت کے لیے انجام دیا گیا ہے جو روایتی مشعل گردانی کی تقریب کے انعقاد کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ سرگرمی محرم الحرام کے پہلے عشرے میں شعائر حسینی کی خدمت کے لیے جاری خدماتی پروگرام کا حصہ ہے، جسے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مختلف شعبوں، یونٹوں اور خادمین کی جانب سے انجام دیا جا رہا ہے۔

شعبۂ امور انجینئرنگ و تعمیرات کے تحت عمارتوں کی دیکھ بھال کے یونٹ کے ذمہ دار حسین خضیر نے حرم مقدس کے میڈیا سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں حرم مقدس کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خادمین نے شرکت کی، بالخصوص عمارتوں کی دیکھ بھال کے یونٹ سے وابستہ خادمین نے نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری سنبھالی، اس کے علاوہ مکینیکل، برقی، لوہار کاری اور مشینری کے شعبوں نے بھی اس کام میں تعاون کیا۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے شعائر حسینی، عزاداروں اور ماتمی انجمنوں کی خدمت کے لیے متعدد عملی اور خدماتی منصوبے ترتیب دیے ہیں جن پر محرم الحرام کے پہلے عشرے سے عمل درآمد جاری ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ عراق اور بیرون عراق سے آنے والے زائرین کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری ہے جو ایام عزا میں نجف اشرف کا رخ کرتے ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اربعین حسینی کی خدماتی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ ہر سال لاکھوں زائرین عراق اور بیرون عراق سے نجف اشرف آتے ہیں اور کربلائے مقدسہ کی جانب روانگی سے قبل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی زیارت کرتے ہیں، اس کے بعد ماہ صفر میں اربعین حسینی کی عظیم زیارت کے لیے کربلا کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے