سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

میناب

شہدائے میناب کے اہل خانہ کو خداحافظی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ایران کے شہر میناب میں شجرۂ طیبہ اسکول کے شہداء کے اہل خانہ کی عزت افزائی اور میزبانی کے بعد ایک خصوصی تقریب کے ذریعے انہیں رخصت کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے ایران کے شہر میناب میں شجرۂ طیبہ اسکول کے شہداء کے اہل خانہ کی میزبانی مکمل ہونے کے بعد انہیں رخصت کیا۔ اس پروگرام میں زیارتی، انسانی اور امدادی خدمات فراہم کی گئیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے چند روزہ خصوصی پروگرام کے اختتام پر ایران کے شہر میناب کے شجرۂ طیبہ اسکول کے شہداء کے اہل خانہ کی میزبانی کا سلسلہ مکمل کیا،یہ پروگرام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے معزز خاندانوں کی عزت افزائی کے لیے ترتیب دیا گیا تھا۔

اس دوران ایران میں ان خاندانوں کی رہائش گاہوں سے عراق تک جانے اور واپسی کے لیے تمام ضروری خدمات اور سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ آمد و رفت کے انتظامات نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے انجام دیے گئے۔

شہداء کے اہل خانہ کے قافلے کی رخصتی کی تقریب میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مجلس نظما کے رکن حیدر العیساوی بھی شریک تھے۔

یہ پروگرام ایک سو سے زائد خاندانوں اور تین سو پچاس سے زیادہ افراد پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر ایک عزت افازائی کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایک ہفتے پر مشتمل اس پروگرام کے دوران شرکاء کو عراق کے مقدس مقامات اور حرمہائے مقدس کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔ ان زیارات میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام، مسجد اعظم کوفہ، کربلائے مقدسہ میں حرم امام حسین علیہ‌السلام اور حرم حضرت عباس علیہ‌السلام، کاظمین میں حرم امامین کاظمین علیہماالسلام اور سامراء میں حرم امامین عسکریین علیہماالسلام شامل تھے۔

مہمان خاندانوں نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے شاندار استقبال، مسلسل خدمات اور بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام نے ان کے دلوں پر گہرے روحانی اثرات مرتب کیے، ان کے غم و اندوہ میں کمی لائی اور ان کے شہید فرزندوں کی قربانیوں کی یاد کو تازہ کر دیا۔

یہ میزبانی اس مشترکہ مفاہمتی یادداشت کے تحت انجام پائی جس پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی کی جانب سے ایران کے ان صوبوں کے دورے کے دوران دستخط کیے گئے تھے جو جنگ کے باعث متاثر ہوئے تھے، تاکہ شہداء کے خاندانوں اور متاثرہ افراد کی خدمت کی جا سکے۔

اس یادداشت میں شہداء کے اہل خانہ، بالخصوص اس متاثرہ اسکول کے شہداء کے خاندانوں کے لیے عراق کے مقدس مقامات کے زیارتی سفر کا انتظام، متاثرہ خاندانوں کو انسانی اور امدادی معاونت کی فراہمی، دزفول شہر میں سید محمد بن امام موسیٰ کاظم علیہماالسلام کے روضے کی تعمیر نو اور طلاکاری میں تعاون، اور دیگر انسانی خدمات کی فراہمی شامل ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے