سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام میں ماہِ محرم اور صفر کے خصوصی پروگراموں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کا انعقاد

حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام کے ملین زیارتوں (زیاراتِ ملائینی) کے آپریشن روم نے ماہِ محرم اور زیارتِ اربعین کے خصوصی پروگراموں کا جائزہ لیا۔

حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام کے ملین زیارتوں کے آپریشن روم نے آستانہ کے متولی، سید عیسیٰ الخرسان کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس میں سال 1448 ہجری قمری کے ماہورِ محرم الحرام اور صفر الخیر کے پروگراموں کے لیے ضروری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ، کمیٹی کے رکن خادموں اور مختلف امور سے وابستہ متعلقہ شعبوں کے متعدد سربراہان نے شرکت کی۔

حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام کی مجلسِ شوریٰ (ہیئت امنا) کے رکن، حیدر العیساوی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "اس اجلاس میں محرم اور صفر کے دو مبارک مہینوں کے لیے خصوصی انتظامی و خدماتی منصوبے کے آغاز کا اعلان کیا گیا، اور اس کا پہلا مرحلہ، جو کہ ماہِ محرم الحرام سے متعلق ہے، اب مرحلۂ اجرا میں داخل ہو چکا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: "اس منصوبے کا مقصد حسینی عزادار دستوں اور موکبوں کے ساتھ ساتھ ان زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے جو امام حسین (علیہ السلام) کی شہادت کا سوگ منانے اور امیر المؤمنین (علیہ السلام) کی بارگاہِ اقدس میں پرسہ پیش کرنے کے لیے نجف اشرف تشریف لاتے ہیں۔”

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: "اس پروگرام میں آستانہ کے مختلف شعبوں، بالخصوص خدماتی، حفاظتی (سیکیورٹی)، طبی، انجینئرنگ اور میڈیا کے شعبوں میں تیاریوں کی سطح کو بلند کرنا شامل ہے، تاکہ حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام میں آنے والے زائرین اور عزادار دستوں کی نقل و حرکت میں سہولت کے لیے ایک محفوظ اور منظم ماحول فراہم کیا جا سکے۔”

واضح رہے کہ حرم مقدس امیر‌المؤمنین علیہ‌السلام ہر سال محرم اور صفر کے مہینوں میں عزاداروں، زائرین اور حسینی موکبوں کی خدمت کے لیے وسیع تر منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کرتا ہے۔ یہ آستانہ ان لاکھوں زائرین اور عزاداروں کو متنوع خدمات پیش کرتا ہے جو امیرالمؤمنین (علیہ‌السلام) کی نورانی بارگاہ کی زیارت کے لیے نجف اشرف کے شرف سے مشرف ہوتے ہیں، اور بعد ازاں زیارتِ اربعین کی پرشکوہ مراسم میں شرکت کے لیے کربلائے معلیٰ روانہ ہوتے ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے