’’امیرالمؤمنین علیہالسلام سے ہم سیکھتے ہیں‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں عراق کے مختلف صوبوں سے 3000 طلبا شرکت کریں گے۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے شعبۂ امور دینی کے تحت شعبۂ تبلیغ کی نمائندگی میں گیارہویں سالانہ سمر کورسز کے آغاز کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پروگرام ’’امیرالمؤمنین علیہالسلام سے ہم سیکھتے ہیں‘‘ کے نعرے کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں نجف اشرف اور عراق کے مختلف صوبوں سے 3000 طلبا شرکت کریں گے، اس منصوبے کو مراجع عالی قدر کے نمائندوں کے تعاون اور ہم آہنگی سے عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔
یہ اعلان شعبۂ امور دینی کی جانب سے اس منصوبے میں شریک حوزۂ علمیہ کے فضلاء اور طلبا کی میزبانی کے دوران کیا گیا۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے شعبۂ امور دینی کے سربراہ، خادم کرار الخفاجی نے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام 1447-1448 ہجری کے سالانہ سمر کورسز کے آغاز کی تیاریوں میں مصروف ہے، جو طلبا کی خدمت کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔
یہ پروگرام 19 جون بروز جمعہ شروع ہوگا، جس میں عراق کے شمال سے جنوب تک مختلف صوبوں سے 3000 طلبا شرکت کریں گے، اس سال کا سلوگن ’’اے صاحب بیعت غدیر‘‘ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی پدرانہ سرپرستی اور طلبا میں دینی شعور و آگاہی پھیلانے کے عزم کے تحت یہ کورسز منعقد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ طلبا تعلیمی سال مکمل کر چکے ہیں، اس لیے ماہ محرم الحرام اور صفر کے بابرکت ایام کو علمی و تبلیغی سرگرمیوں کے لیے غنیمت جانتے ہوئے ان کے لیے فقہی، عقائدی اور اخلاقی دروس کے ساتھ ساتھ سیرت اہل بیت علیہم السلام پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ہے۔
شعبۂ تبلیغ کے ذمہ دار رسول الغرابی نے بتایا کہ اس منصوبے کا آغاز دس سال سے زائد عرصہ قبل کیا گیا تھا اور یہ پرائمری، میڈل اور ہائی اسکول کے 11 سے 17 سال کی عمر کے طلبا کے لیے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے مختلف صوبوں میں مراجع عظام نمائندوں کے تعاون سے تعلیمی حلقے تشکیل دیے جاتے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 3000 طلبا شریک ہوتے ہیں، جبکہ ہر تعلیمی حلقے میں 50 طلبا شامل ہوتے ہیں۔



