سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

نشست

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے انتظامی عملے کے لیے خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ثقافتی مرکز نے حرم مقدس کے انتظامی عملے کے لیے ایک خصوصی نشست کیا انعقاد کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ثقافتی مرکز نے انتظامی عملے کے لیے ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد صادق الخرسان نے خدام حرم کے دینی، اخلاقی اور خدماتی فرائض پر روشنی ڈالی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ثقافتی مرکز نے مختلف شعبہ جات اور یونٹس میں خدمات انجام دینے والے انتظامی عملے کے لیے ایک خصوصی تربیتی نشست منعقد کی، جس میں حوزۂ علمیہ نجف اشرف کے استاد حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد صادق الخرسان، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مجلس نظما کے اراکین اور مختلف شعبوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

شعبۂ امور دینی کی جانب سے منعقد ہونے والی اس نشست میں سید محمد صادق الخرسان نے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے احترام اور تقدس کے تحفظ، اس کے اموال و اوقاف کی حفاظت، زائرین کے ساتھ حسن اخلاق اور بہترین طرز عمل اختیار کرنے اور انہیں معیاری خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ حرم مقدس میں خدمت انجام دینے والے تمام خدام کے لیے شرعی اور اخلاقی ضوابط کی پابندی، ان اصولوں سے پیشگی آگاہی، دینی تعلیمات کا حصول اور دین میں گہری سمجھ پیدا کرنا بنیادی تقاضوں میں شامل ہے، تاکہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام اور زائرین کی خدمت اعلیٰ ترین معیار کے مطابق انجام دی جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے