آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض کی تشییع جنازہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں علماء، طلاب، اہم شخصیات اور مؤمنین نے شرکت کی۔
قابل ذکر ہے کہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض کی تشییع جنازہ میں حوزۂ علمیہ کے ہزاروں اساتذہ اور طلاب، مراجع کرام کے نمائندوں، حرمہائے مقدس اور مقدس روضوں کے ذمہ داران، قبائلی عمائدین اور مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی اور اس عظیم ربانی عالم کو ان کی آخری آرام گاہ تک رخصت کیا۔
مرحوم مرجع کے جسد خاکی کی ان کے دفتر سے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام تک تشییع کی گئی۔
حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے دروازے پر حرم مقدس کے متولی سید عیسی الخرسان، مجلس نظما کے اراکین، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور خدام نے مرحوم کے جسد مبارک کا استقبال کیا۔
اس کے بعد بارگاہ ملکوتی امیرالمؤمنین علیہالسلام کے صحن و سرائے میں مرحوم مرجع کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جبکہ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم اور تعزیتی پروگرام بھی منعقد ہوئے، جن میں حاضرین نے اس عظیم دینی و علمی شخصیت کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی علمی، فقہی اور دینی خدمات کو یاد کیا۔
تشیع جنازہ کی مزید تصویریں دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجئے



