سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں عید غدیر کی مناسبت سے قرآنی محفل کا انعقاد

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر نگرانی دارالقرآن نے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پندرہویں دورے میں پرشکوہ قرآنی محفل کا انعقاد کیا۔

بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پندرہویں دورے کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے زیر نگرانی دارالقرآن نے حرم مقدس میں پرشکوہ قرآنی محفل منعقد کی، جس کا مقصد واقعۂ غدیر اور قرآن کریم کے درمیان گہرے تعلق کو اجاگر کرنا اور سورۂ مائدہ کی متعلقہ آیات کی تشریح کرنا تھا۔

1447 ہجری قمری کے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پندرہویں دور میں پروگراموں کے ذیل میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ دارالقرآن نے حرم مقدس میں ایک پرشکوہ قرآنی محفل کا انعقاد کیا۔

یہ پروگرام واقعۂ غدیر اور قرآن کریم کے درمیان گہرے تعلق کو واضح کرنے اور سورۂ مبارکہ مائدہ کی ان آیات کی تفسیر کے مقصد سے منعقد کیا گیا جو امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام کی ولایت و منصب سے متعلق ہیں۔

اس قرآنی محفل زائرین میں کی بڑی تعداد کی شرکت  کی اور پرجوش استقبال کیا نیز اس میں قرآن کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور دارالقرآن کریم کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ یہ پروگرام معاشرے کے مختلف طبقات میں قرآنی ثقافت کے فروغ اور عید غدیر کے پیغام و مفاہیم کو راسخ کرنے کے مقصد سے منعقد کیا گیا۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے