حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے پندرہویں دور کی تقریبات کے باضابطہ آغاز کے ساتھ نجف اشرف کے میدان اور پل ثورۃ العشرین نیز شہر کے قدیمی حصے کے داخلی راستے پر پرچم غدیر لہرایا۔
یہ تقریب عراق اور دنیا بھر کے 150 مقامات پر منعقد ہونے والی غدیری سرگرمیوں کا حصہ ہے۔
پرچم کشائی کی اس تقریب میں نجف اشرف کے معززین، سماجی شخصیات، مقامی باشندوں اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے خدام نے شرکت کی۔
اس موقع پر اس مبارک مناسبت سے متعلق اشعار بھی پیش کیے گئے، جبکہ شرکاء نے امیرالمؤمنین علیہالسلام سے اپنی عقیدت، محبت اور وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے عید غدیر کو شایان شان طریقے سے منایا۔
قابل ذکر ہے کہ پرچم غدیر کی پرچم کشائی بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کے اہم ترین پروگراموں میں شمار ہوتی ہے۔
طے شدہ منصوبے کے مطابق یہ تقریب عراق اور دنیا کے مختلف ممالک کے 150 مقامات پر منعقد کی جائے گی، جن میں حرمہائے مقدس، مقدس روضے، اہم چوک اور مرکزی مقامات شامل ہیں۔
اس اقدام کا مقصد ولایت کے مفاہیم کو اجاگر کرنا، مولائے متقیان امیرالمؤمنین علیہالسلام سے وفاداری کا اظہار کرنا اور اس عظیم اسلامی مناسبت کی یاد کو زندہ رکھنا ہے۔







