سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-56

نبأِ عظیم

کونسی ایسی خبر ہے کہ جس کے اوپر کائنات کی حقیقت ٹکی ہوئی ہے؟ امیرالمومنین علیہ‌السلام خود ارشاد فرماتے ہیں: مَا لِلَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ آيَةٌ هِيَ أَكْبَرُ مِنِّي، وَ لاَ لِلَّهِ مِنْ نَبَإٍ أَعْظَمُ مِنِّي وہ جو سب سے بڑی خبر ہے، وہ میں ہوں۔ یہ وہ خبر ہے کہ جس کے لیے غدیر کے دن اس سے پردہ ہٹایا گیا۔ یہ وہ حقیقت ہے کہ جو انسان کی قبر میں بھی یہی سوال پوچھا جائے گا کہ کیا تم نے اس دن، کہ جو ولایت کا اقرار کیا گیا تھا، اقتدا کی؟ آج پوری دنیا جانتی ہے کہ جن کے پاس ولایتِ علی ابن ابی طالب علیہ‌السلام ہے، وہی حق پر ہیں۔ یہ وہ ولایت ہے کہ جو انسان کو تاریکیوں سے نکال کر نورِ مطلق کی طرف لے کے جاتی ہے۔ یہی وہ خبر ہے کہ خدا ہمیں اس پر استوار رکھے، اور اس حقیقتِ خبر کی طرف، کہ جو ظہورِ امامِ زمانہ علیہ‌السلام ہے، اس کی طرف لے کے جائے۔
تفسير القمی، ج۲، ص ۴۰۱

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے