حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کی تقریبات کے سلسلے میں 15 روزہ آن لائن ثقافتی مقابلے کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد عید غدیر کی اہمیت، ثقافت اہل بیت علیہم السلام اور سیرت امیرالمؤمنین علیہالسلام سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
بین الاقوامی ہفتۂ مبارک غدیر کی سرگرمیوں کے سلسلے میں حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے شعبۂ فکری و ثقافتی امور کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک آن لائن ثقافتی مقابلہ شروع کیا ہے، جو پندرہ روز تک جاری رہے گا۔
اس مقابلے کے انتظامی نگران حسین حیدر دباغ نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے کے انعقاد کا مقصد عید غدیر کی اہمیت کے بارے میں آگاہی میں اضافہ کرنا، مکتب اہل بیت علیہم السلام کی بنیاد پر قائم اسلامی ثقافت کو فروغ دینا اور اس عظیم مناسبت کے صاحب، امیرالمؤمنین حضرت علی علیہالسلام کی نورانی سیرت سے مزید آگاہی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شرکاء ’’وافد‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے مقابلے کے مخصوص حصے میں داخل ہو کر سوالات اور مقابلے سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔
ایپلی کیشن:
https://onelink.to/ataba


