سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

GC-30

سب سے عظیم دن

 ابنِ ابی نصر کہتے ہیں: ہم امام رضا علیہ السلام کی خدمت میں حاضر تھے اور مجلس اپنے حاضرین سے بھری ہوئی تھی۔ گفتگو کے دوران روزِ غدیر کا ذکر آیا۔ حاضرین میں سے بعض لوگوں نے اس عظیم دن کا انکار کیا۔
اس پر امام رضا علیہ السلام نے فرمایا: اے ابنِ ابی نصر! دنیا کے جس گوشے میں بھی ہو، روزِ غدیر امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے حضور پہنچ جاؤ۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہر مومن و مسلمان مرد و عورت کے ساٹھ برس کے گناہ اس دن معاف فرما دیتا ہے۔ اور اس دن جہنم سے اس تعداد سے دوگنا تعداد میں بندوں کو آزاد کرتا ہے کہ جتنے ماہ رمضان، شبِ قدر اور شبِ عیدِ فطر میں آزاد کیے جاتے۔ اور اس دن اپنے مومن بھائیوں پر ایک درہم خرچ کرنا ایک ہزار درہم کے برابر ہے۔ آج کے دن اپنے بھائیوں پر مہربانی میں سبقت لو، اور ہر مومن کو خوشی پہنچاؤ۔
تهذيب الأحکام، شیخ طوسی، ج ۶، ص ۲۴

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے