حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام نے پندرہویں عالمی ہفتۂ عید غدیر کی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے اس بین الاقوامی مذہبی و ثقافتی پروگرام کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ پندرہویں عالمی ہفتۂ غدیر کی تقریبات کا مرکزی عنوان پرچم ولایت ہوگا، جس کے تحت عید غدیر کے مبارک پرچم کو عراق اور دنیا کے مختلف ممالک کے 150 شہروں میں بیک وقت لہرایا جائے گا۔






