سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے حرم مقدس امامین عسکریین علیہماالسلام کو پرچم غدیر کا تحفہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے حرم مقدس امامین عسکریین علیہماالسلام کو پرچم مبارک غدیر پیش کیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی مجلس نظما کے رکن حیدر العیساوی کی سربراہی میں ایک وفد سامرہ میں واقع حرم مقدس امامین عسکریین علیہماالسلام کی زیارت سے مشرف ہوا، جہاں حرم مقدس کے مجلس نظما کے رکن قیصر الدجیلی نے وفد کا استقبال کیا۔

اس ملاقات کے دوران عید غدیر کا مبارک پرچم حرم مقدس امامین عسکریین علیہماالسلام کی مجلس نظما کے حوالے کیا گیا تاکہ اسے حرم مقدس میں لہرایا جا سکے۔

 یہ اقدام عید غدیر کی خصوصی تقریبات کے آغاز کے اعلان کے طور پر انجام دیا گیا، جو اس عظیم اسلامی مناسبت کی عظمت و شان اور اہل ایمان کے دلوں میں اس کے بلند مقام کی عکاسی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کی سرگرمیوں کا آغاز کل بروز پیر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں عیدُ اللہ الاکبر کے پرچم کےلہرانے سے ہوگا۔

اسی وقت یہ مبارک پرچم دنیا بھر کے 28 ممالک میں منعقد ہونے والی 150 تقریبات، عراق کے مختلف صوبوں، حرمہائے مقدس اور متعدد مقدس روضوں میں بھی لہرایا جائے گا، تاکہ عید غدیر، عہد ولایت کی تجدید اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام سے وفاداری کے اعلان کی اس عظیم مناسبت کو بھرپور انداز میں منایا جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے