سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے عراق کی تاریخی مساجد اور مقدس روضوں کو پرچم غدیر کا تحفہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کی تقریبات کے سلسلے میں عید غدیر کا مبارک پرچم عراق کے متعدد مقدس روضوں اور تاریخی مساجد کے متولیوں کے حوالے کر دیا۔

بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کی خصوصی تیاریوں کے تحت حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ تعلقات عامہ کے نمائندوں نے مختلف مقدس روضوں اور تاریخی مساجد کا دورہ کیا اور عید اکبر الٰہی عید غدیر کا پرچم ان مقامات کے متولیوں اور ذمہ داران کے سپرد کیا تاکہ ان مقدس اور روحانی مراکز میں اس مبارک پرچم کو لہرایا جا سکے۔

اس موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے وفد کا مقدس روضوں اور تاریخی مساجد کے متولیوں و منتظمین نے پرتپاک استقبال کیا۔

ان میں مسجد اعظم کوفہ، مسجد سہلہ کے نمائندے اور جلیل القدر صحابی حضرت میثم تمار کے روضۂ مبارک کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔

روضوں اور مساجد کے منتظمین نے اس بابرکت اقدام پر خوشی اور قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے عید غدیر کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

 انہوں نے کہا کہ دینی و ثقافتی سرگرمیاں ولایت کے مفاہیم کو مضبوط بنانے اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کل پیر کے روز حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں عید اکبر الٰہی کے پرچم کی رونمائی اور لہرانے سے ہوگا۔

اسی کے ساتھ عراق کے مقدس روضوں، حرمہائے مقدس، مختلف صوبوں اور دنیا کے متعدد ممالک میں بھی پرچم غدیر لہرایا جائے گا تاکہ عید غدیر، عہد ولایت کی تجدید اور مولائے متقیان حضرت علی علیہ‌السلام سے وفاداری کے اعلان کی اس عظیم مناسبت کو شایان شان انداز میں منایا جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے