سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام اور حرم مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ‌السلام کو پرچم غدیر کا تحفہ

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام اور حرم مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ‌السلام کو پرچم غدیر تحفہ میں دیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے بین الاقوامی ہفتۂ غدیر کی تقریبات کے سلسلے میں حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام اور حرم مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ‌السلام کو پرچم غدیر پیش کیا اس موقع پر عید غدیر کی عظمت، ثقافت ولایت کے فروغ اور دینی مناسبات کے احیاء پر زور دیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے ایک وفد نے، جو ادارۂ تعلقات عامہ کی نمائندگی کر رہا تھا، ’’بین الاقوامی ہفتۂ غدیر‘‘ کے پروگراموں کے تحت مشہد میں حرم مقدس امام رضا علیہ‌السلام اور تہران میں حرم مقدس حضرت عبدالعظیم حسنی علیہ‌السلام کو عید غدیر کا پرچم پیش کیا۔ یہ اقدام اس مبارک مناسبت کی تعظیم اور اس کی یاد کو زندہ رکھنے کے مقصد سے انجام دیا گیا۔

شعبۂ تعلقات داخلی کے مسئول کرار موسوی نے مرکز خبر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر کی عظیم الشان مناسبت کے استقبال اور اس کے احیاء کے سلسلے میں جاری پروگراموں کے تسلسل میں، حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عراق کے اندر اور بیرون عراق حرمہائے مقدس کو پرچم مبارک پیش کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی پروگرام ترتیب دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان حرمہائے مقدس میں ذمہ داران نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے دینی مناسبات کو زندہ رکھنے کے لیے حرم مقدس کی مسلسل اور وسیع خدمات کو سراہا، خاص طور پر عید غدیر کی مناسبت سے منعقد کیے جانے والے خصوصی پروگراموں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔

واضح رہے کہ عید غدیر جیسی عظیم الٰہی مناسبت کے موقع پر حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی جانب سے منعقد کیے جانے والے یہ پروگرام اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ یہ حرم مقدس دینی، ثقافتی اور خدماتی سرگرمیوں کے ذریعے اس مبارک مناسبت کے احیاء کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ سرگرمیاں اصول ولایت کے فروغ اور امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ‌السلام کے راستے اور سیرت کی ترویج و اشاعت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے