حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کے ذیل شعبہ مرکز نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی کے تحت امام حسن علیہالسلام سٹی میں انصار الزہرا سلاماللہعلیہا گروپ کے 24 نوجوانوں کے لیے جامع تربیتی پروگرام کا اختتام ہوا، جس میں فکری، ثقافتی اور مہارتی تربیت شامل تھی۔
مرکز نظم برائے منصوبہ بندی و ترقی سے وابستہ امام حسن علیہالسلام سٹی برائے مہارتی ترقی نے قضاء الدجيل، صوبہ صلاح الدین سے تعلق رکھنے والی انصار الزہرا سلاماللہعلیہا ٹیم کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام پایۂ تکمیل تک پہنچایا، یہ پروگرام ادارے کے اس مرحلے کا حصہ تھا جس کا مقصد نوجوانوں کی مہارتوں کی ترقی اور فکری صلاحیتوں کی تعمیر ہے۔
امام حسن علیہالسلام سٹی کےعہدیدار خادم علی نافع الاعرجی نے مرکز خبری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں 24 تربیت یافتہ افراد نے شرکت کی، جنہیں مختلف ورکشاپس اور خصوصی سیشنز فراہم کیے گئے۔ ان میں میڈیا کی گمراہی (ڈس انفارمیشن)، وقت کے انتظام اور ترجیحات، تاریخ شیعہ سے متعلق مکالماتی نشستیں، ثقافتی شناخت پر لیکچر اور گروہی تعاون و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اسپورٹس سرگرمیاں شامل تھیں۔
پروگرام کا اختتام حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام کی زیارت کے ساتھ ہوا، جس نے روحانی اور ثقافتی ماحول میں پروگرام کے اہداف کو مکمل کیا اور شرکاء کے لیے علمی ترقی اور روحانی وابستگی کے امتزاج کو نمایاں کیا۔








