سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

غدیر

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کا عراق اور دنیا بھر میں 150 سے زائد پرچم غدیر لہرائے جانے کا اعلان

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے عراق اور دنیا بھر میں 150 150 سے زائد پرچم لہرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اعلان کیا ہے کہ عید سعید غدیر کے موقع پر عراق، ایران، یورپ اور امریکہ سمیت مختلف ممالک میں 150 سے زائد پرچم غدیر لہرائے جائیں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے اعلان کیا ہے کہ عید سعید غدیر کی مناسبت سے عراق اور دنیا بھر میں 150 سے زائد پرچم غدیر لہرائے جائیں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام نے عید غدیر کے پرچم لہرانے کے لیے اپنے خصوصی پروگرام کا اعلان کیا ہے، یہ پروگرام ان تقریبات کا سب سے بڑا حصہ شمار ہوتا ہے جو اس عید کے موقع پر عراق کے اندر اور بیرون عراق، نیز حرمہائے مقدس، مقدس زیارتوں، اداروں، عوامی مراکز اور اہم مقامات پر منعقد کیے جائیں گے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے شعبۂ تعلقات داخلی کے مسئول کرار الموسوی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام ککے متولی کی ہدایات اور ہفتۂ غدیر کے پروگراموں کے تحت 150 سے زائد متبرک غدیری پرچم تقریبات کے دوران اور حرم مقدس کے خدام کے وفود کی موجودگی میں لہرائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کے اندر پرچم لہرانے کی تقریبات کے حوالے سے یہ پرچم عتبات مقدسہ اور مقدس زیارت گاہوں کے صحنوں میں لہرائے جائیں گے، اسی طرح عراق کے مختلف صوبوں کے 20 مقامات پر 50 غدیری پرچم، مختلف ہیئتوں، اداروں، موکبوں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے نصب کیے جائیں گے۔

موسوی نے مزید کہا کہ عراق سے باہر کے پروگراموں کے تحت غدیر کا پرچم ایران کے ان 20 صوبوں میں بھی لہرایا جائے گا جو صہیونی ـ امریکی جارحانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں، اسی طرح یہ متبرک پرچم آٹھ یورپی ممالک، امریکہ کی پانچ ریاستوں اور دنیا کے دیگر مختلف علاقوں میں بھی لہرایا جائے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تقریبات بین الاقوامی میڈیا کے تعاون اور رسمی و عوامی شرکت کے ساتھ منعقد ہوں گی۔

موسوی نے یہ بھی واضح کیا کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے عراق کے اندر اور بیرون عراق پرچم لہرانے کی تقریبات میں شرکت اور نمائندگی کے لیے خصوصی وفود روانہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی اس سے قبل حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران غدیر کے متبرک پرچم مختلف تنظیموں، اداروں، موکبوں اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے حوالے کر چکے ہیں تاکہ اعلان کردہ مقامات پر ان پرچموں کو لہرایا جا سکے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے