عید غدیر کے قریب آتے ہی حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہالسلام میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم مقدس کے متولی کے ہاتھوں عراق کے مختلف صوبوں کے نمائندوں کے درمیان غدیر کے خصوصی پرچم تقسیم کیے گئے جو اس عید سعید کے موقع پر عراق کے متعدد صوبوں میں لہرائے جائیں گے۔








