سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

پانی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام میں زائرین کو روزانہ لاکھوں لیٹر خالص پانی کی فراہمی جاری

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی واٹر پروڈکشن یونٹ کی جانب سے صحن حرم مقدس اور اطراف میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی واٹر پروڈکشن یونٹ صحن حرم مقدس اور اطراف میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ محرم الحرام میں لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کے لیے خصوصی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام سے وابستہ واٹر پروڈکشن یونٹ مسلسل صحن علوی مطہر اور اس کے اطراف میں قائم پینے کے پانی کے مراکز کو خالص پانی فراہم کر رہی ہے۔

یہ اقدامات زائرین کرام کو بہترین خدمات مہیا کرنے کے لیے ترتیب دی گئی خدماتی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں۔

واٹر پروڈکشن یونٹ کے مسئول خادم انجینئر فاضل الطباطبائی نے نیوز سینٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی کا عمل کئی مراحل سے گزرتا ہے۔ پہلے مرحلے میں خام پانی ان نظاموں میں داخل کیا جاتا ہے جن میں خصوصی فلٹرز نصب ہیں تاکہ پانی کو صاف کیا جا سکے، جبکہ دوسرا مرحلہ (ممبرین) کا ہے، جو پانی کو انتہائی اعلیٰ معیار کے ساتھ خالص بنانے کا کام انجام دیتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یونٹ میں تین پیداواری نظام موجود ہیں، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک لاکھ پینسٹھ ہزار لیٹر فی گھنٹہ تک پہنچتی ہے، جبکہ روزانہ تین ملین لیٹر سے زائد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پانی خصوصی ٹینکروں کے ذریعے چیک پوسٹس، قدیم شہر میں رہائش پذیر خاندانوں، پولیس مراکز اور حشد الشعبی کے یونٹس تک پہنچایا جاتا ہے۔

فاضل الطباطبائی نے بتایا کہ یونٹ نے محرم الحرام کی میلیونی زیارت کے لیے قبل از وقت تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت تمام نظاموں کی مکمل مرمت اور تیاری مکمل کی گئی ہے تاکہ ایام زیارت میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خدمات کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔

انہوں نے مزید بیان کیا کہ پانی کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے 300 ٹن گنجائش کے حامل CHILLER سسٹم پر بھی موجود ہے، انہوں نے کہا کہ استعمال ہونے والے آلات دنیا کے اعلیٰ ترین اداروں کے تیار کردہ ہیں، جو جدید فنی خصوصیات کے حامل ہیں اور جن کی پیداواری صلاحیت 75 ہزار لیٹر فی گھنٹہ تک ہے، جس سے زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے مختلف شعبوں کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے