سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

متولی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی کی حوزۂ علمیہ قم کے جید علماء سے ملاقات

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے حوزۂ علمیہ قم کے ممتاز علماء سے ملاقات کی اور ایران کے لیے حرم مقدس کی امدادی و انسانی مہم کے اہم نکات بیان کیے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے حوزۂ علمیہ قم کے جید علماء اور مراجع کرام سے ملاقات کی اور ایران کے لیے امدادی و انسانی مہم کے اہم نکات بیان کیے۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے حرم مقدس کے خدام کے ایک وفد کے ہمراہ ملت ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امدادی مہم کے سلسلے میں مقدس شہر قم میں متعدد ممتاز حوزوی شخصیات سے ملاقات کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے میڈیا سینٹر کی رپورٹ کے مطابق کے وفد نے مقدس شہر قم میں مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کے دفتر میں ان کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین سید جواد شهرستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس وفد نے مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانی سے بھی ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں زعیم حوزۂ علمیہ قم حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی کے دفتر میں ان کے فرزند اور درس خارج کے استاد آیت اللہ شیخ محسن وحید خراسانی سے بھی ملاقات کی۔

ان ملاقاتوں کے دوران وفد کے اراکین نے جید مراجع اور علماء کی قیمتی نصیحتوں اور رہنمائی سے استفادہ کیا،ان بزرگ شخصیات نے ملت ایران کے لیے انسانی امدادی مشن کی کامیابی اور حرم امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے خدام کی زائرین کی خدمت میں انجام دی جانے والی خدمات کی قبولیت کے لیے دعا بھی کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی نے مختلف شعبوں میں حرم مقدس کے اہم اسٹریٹجک منصوبوں اور پروجیکٹس پر مشتمل رپورٹ پیش کی، جبکہ ملت ایران کے ساتھ یکجہتی اور امدادی مہم کے بنیادی نکات بھی بیان کیے۔

اس ملاقات کی مزید تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کیجئے

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے