سب سے زیادہ تلاش کیا گیا:

متولی

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی کی حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں حاضری

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی اور حرم مطہر کے متولی سے ملاقات کی۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان نے قم میں حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کی اور آیت اللہ سید محمد سعیدی سے ملاقات کی، جس میں زائرین کی خدمت، انسانی امداد اور باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے متولی سید عیسیٰ الخرسان، حرم مقدس کے خدام کے ایک وفد کے ہمراہ، شہر مقدس قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ مبارک کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے، جہاں حرم مقدس کے متولی آیت اللہ سید محمد سعیدی نے ان کا استقبال کیا۔

سید عیسیٰ الخرسان نے اس زیارت کے دوران حرم کے خدام کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مخلصانہ مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور زائرین کی خدمت اور شعائر دینی کے انعقاد کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے حرمھائے مقدس اور خدماتی و ثقافتی اداروں کے درمیان تعاون اور روابط کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کے امدادی اور خدماتی پروگراموں کے اہم نکات بیان کیے اور ایران کے مختلف شہروں اور صوبوں میں اس حرم مقدس کی امدادی و انسانی مہم کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

اسی طرح حالیہ امریکی صیہونی مجرمانہ جنگ کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کی حمایت اور انسانی و خدماتی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مستقبل کے منصوبوں اور پروگراموں کی بھی وضاحت کی۔

دوسری جانب آیت اللہ سید محمد سعیدی نے اس بابرکت ملاقات پر خوشی اور قدردانی کا اظہار کرتے ہوئے حرم مقدس امیرالمؤمنین علیہ‌السلام کی امدادی، انسانی اور خدماتی سرگرمیوں اور اقدامات کو سراہا اور مؤمنین کی خدمت کے راستے میں تعاون اور ہم آہنگی کے تسلسل کی ضرورت پر تاکید کی۔

مزید مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے